تھانہ متنی پولیس کی کارروائیاں، اشتہاری مجرمان، آئس، چرس سمگلرز، سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد گرفتار

ہفتہ 30 اگست 2025 22:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم کی بیخ کنی کی خاطر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا گیا ہے، ایس پی صدر ڈویژن رضاء محمد خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل ظفر خان اور ایس ایچ او تھانہ متنی واجد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سیف اللہ ولد قمرگل اور کامران ولد اصراف گل شامل ہیں، کارروائیاں فرنٹیر روڈ، گلزار چوک اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کی گئیں ہیں، ملزمان کے قبضے سے 4217 گرام چرس، 421 گرام آئس اور منشیات سمگلنگ میں استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔