فیصل آباد، معمولی جھگڑے پر مسلح افراد کی فائرنگ ، مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اتوار 31 اگست 2025 11:00

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو موت کے گھاٹ اتار دیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گائوں 77 رب لوہکے کے رہائشی زبیر ولد صدیق کا گائوں کے لڑکوں طارق خالد وغیرہ کے ساتھ معمولی جھگڑا ہوا تھا، گزشتہ شب کو ڈیرہ پر جا رہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، سر میں گولی لگنے سے زبیر ولد صدیق بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا تو حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔