Live Updates

پاکستان نے شارجہ کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور بنالیا

دوسرے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کی ٹیم کے خلاف 207 رنز بنائے، جو شارجہ گراؤنڈ پر دوسرا بڑا اسکور ہے

اتوار 31 اگست 2025 11:40

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)پاکستان نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی تاریخ میں ٹی20 انٹرنیشنل کا دوسرا سب سے بڑا اسکور بنالیا۔

(جاری ہے)

سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے یو اے ای کی ٹیم کے خلاف 207 رنز بنائے، جو شارجہ گراؤنڈ پر دوسرا بڑا اسکور ہے۔اس سے قبل شارجہ پر ٹی 20 کا سب سے بڑا اسکور افغانستان نے 6 وکٹ پر 215 رنز کی صورت میں 2016ء میں زمبابوے کے خلاف بنایا تھا۔رواں برس 19 مئی کو یو اے ای کی ٹیم نے بنگلادیشن کے خلاف 206 رنز اسکور کیے تھے، جو اب تیسرے نمبر کا بڑا اسکور ہے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات