Live Updates

حالیہ بد ترین سیلاب سے معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے ‘ اشرف بھٹی

متاثرہ علاقوں میں یوٹیلٹی بلز ،ٹیکسز معاف کئے جائیں‘ صدر آل پاکستان انجمن تاجران

اتوار 31 اگست 2025 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حالیہ بد ترین سیلاب سے معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے جس کے اثرات آنے والے مہینوںمیں سامنے آئیں گے ، حکومت مکمل بحالی کے لئے وسائل کا رخ سیلاب متاثرین کی طرف موڑے ،متاثرہ علاقوں میں یوٹیلٹی بلز ،ٹیکسز معاف کئے جائیں ،سیلاب کا پانی اترنے کے بعد کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیاجائے اور انہیں زمین کی تیاری اورزرعی مداخل کے لئے مالی امداد دی جائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس سے نہ صرف افرادمتاثر ہوئے ہیں بلکہ اربوں روپے کا سٹرکچر بھی تباہ ہو گیاہے ۔ سیلاب سے معیشت شدید دبائو میں آئے گی اور اس کے اثرات آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ دس ممالک کی فہرست میں شامل ہے اس لئے حکومت کو اس مد نظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ دریائوں ، ندی نالوں کے راستوںسے تعمیرات ختم کر دیں ،حکومت ایسے لوگوںکو متبادل مقامات پر آباد کرنے کیلئے مالی معاونت کرے تاکہ آئندہ اس طرح کے بڑے نقصانات سے بچا جا سکے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات