قومی ویمنز ٹیم کا ایوننگ پریکٹس سیشن خراب موسم کے باعث منسوخ کر دیا گیا

پہلے روز کے دوسرے سیشن میں خواتین کھلاڑیوں نے انڈور ٹریننگ کی‘ترجمان پی سی بی

اتوار 31 اگست 2025 12:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ویمنز ٹیم کا ایوننگ پریکٹس سیشن خراب موسم کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق پہلے روز کے دوسرے سیشن میں خواتین کھلاڑیوں نے انڈور ٹریننگ کی۔

(جاری ہے)

ہائی پرفارمنس سنٹر کے انڈور حصے میں کوچز نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی خصوصی مشقیں کروائیں۔

ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں اڑھائی گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن جاری رہا جس میں کھلاڑیوں کو عملی تربیت دی گئی۔ اس دوران جیند خان اور طاہر خان نے باؤلنگ کی خصوصی کوچنگ جبکہ عبدالسعد نے خواتین کھلاڑیوں کو کیچنگ کی پریکٹس کرائی۔ پی سی بی کے مطابق قومی خواتین ٹیم کا یہ تربیتی کیمپ 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔