شاہ سلمان اور ولی عہد کی شیخ علی الصباح کی وفات پر امیر کویت سے تعزیت

اتوار 31 اگست 2025 13:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے شیخ علی عبداللہ الخلیفہ الصباح کی وفات پر کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو تعزیتی اور ہمدردی کے پیغامات بھیجے۔شاہ سلمان نے کہا کہ ہمیں شیخ علی عبداللہ الخلیفہ الصباح ۔

رحمہ اللہ ۔ کی وفات کی خبر ملی۔

(جاری ہے)

ہم آپ سے اور مرحوم کے خاندان سے گہری تعزیت کرتے ہیں ہم اللہ سبحانہ وتعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ انہیں اپنی وسیع رحمت اور مغفرت سے ڈھانپ لے اور انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آپ کو ہر برائی سے محفوظ رکھے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ولی عہد نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے شیخ علی عبداللہ الخلیفہ الصباح ۔ رحمہ اللہ ۔ کی وفات کی خبر ملی۔ میں آپ اور مرحوم کے خاندان کو دلی تعزیت اور سچی ہمدردی پیش کرتا ہوں۔ میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ انہیں اپنی وسیع رحمت اور مغفرت سے ڈھانپ لے اور انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔