اسرائیلی فضائی حملہ،امدادکے منتظرافرادسمیت مزید 77فلسطینی شہید

غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا ،قحط اور بھوک کی وجہ سے مزید 10 فلسطینی دم توڑ گئے

اتوار 31 اگست 2025 13:15

غزہ /تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء) اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی دن میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 19 افراد وہ بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک ہی دن میں مزید 77 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 19 افراد وہ بھی شامل ہیں جو امداد کے منتظر تھیاس طرح 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 63 ہزار 371 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 59 ہزار 835 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ میں انسانی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے جہاں قحط اور بھوک کی وجہ سے مزید 10 فلسطینی دم توڑ گئے۔ فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کی رکاوٹوں کے باعث امداد متاثر ہو رہی ہے، اور عالمی برادری سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :