سرگودھا ، صوبائی حلقہ پی پی 73 میں ضمنی الیکشن میں 5 اکتوبرکو پولنگ کیلئے امیدوار( آج) سے 3ستمبر تک کاغزات نامزدگی داخل کر ینگے

اتوار 31 اگست 2025 14:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء) سرگودھا کے صوبائی حلقہ پی پی 73 میں ضمنی الیکشن میں 5 اکتوبر2025 کو پولنگ کے لئے امیدوار آج یکم ستمبر سے 3 ستمبر تک کاغزات نامزدگی داخل کر یں گے جن کو17 ستمبر کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے صوبائی حلقہ پی پی 73 سے سابق ایم پی اے محمد انصر اقبال ہرل کے عدالت سے 9 مئی 2023 کے مقدمہ میں سزا کے فیصلہ پر نااہلی کے باعث خالی نشست پر ضمنی الیکشن میں5 اکتوبر کو پولنگ کے لئے آج یکم ستمبر سے 3 ستمبر تک امیدوران سے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کروائیں گے۔

اور امیدواروں کے ناموں کی ابتدائی فہرست 3 ستمبر کو ہی جاری کر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 8 ستمبر تک کی جائے گی اور فیصلوں کے خلاف اپیلیں 11 ستمبر تک دائر ہو سکیں گی جن پر فیصلے 15 ستمبر کو سنائے جائیں گے اور امیدواروں کی نظرثانی فہرست 15 ستمبر کو جاری ہوگی جس کے بعد امیدوار 16 ستمبر کو کاغذات واپس لے سکیں گے اور اسی روز حتمی فہرست امیدوران آویزاں کر کے اگلے روز 17 ستمبر کرانتخابی نشانات الاٹمنٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 5 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگی۔