سرگودھا میں 7ستمبر یوم قادیانیت آرڈیننس پورے جوش و جذبہ سے منایا جائیگا

اتوار 31 اگست 2025 14:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)سرگودھا میں 7ستمبر یوم قادیانیت آرڈیننس پورے جوش و جذبہ سے منایا جائے گا اور مساجد میں خصوصی اجتماعات اور روڈ کارواں نکال کر قادیانیت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے اس آرڈیننس پر سختی سے عمل درآمد پر زور دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق اتحاد العلما ضلع سرگودھا کے سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے یوم قادیانیت کے پروگرامز کے منعقدہ اجلاس میں بتایا کہ 7 ستمبر 1974کو پاکستان کی قومی اسمبلی سے قادیانیوں کو کافر قرار دینے کے آرڈنینس کے قیام کا تاریخ ساز دن ہے جس کو پورے جوش و جذبہ سے ہر سال کی طرح اس سال بھی منایا جائے گا جس میں مساجد خصوصی اجتماعات کے ساتھ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام صبح 9 بجے ختم نبوت اکیڈمی لکڑمنڈی سے’’تحفظ ختم نبوت روڈ کارواں‘‘نکالا جائے گا جس کی قیادت مقامی علما و مشائخ کریں گے۔

اس موقع پر مقررین ملک میں قادیانیت کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے قادیانیت آرڈیننس پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور دیں گے۔