ْمحکمہ اوقاف نے سرگودھا میں یونٹس کے کرایوں میں کئی گناہ اضافہ کر دیا ،الاٹی سراپا احتجاج

اتوار 31 اگست 2025 14:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)محکمہ اوقاف نے سرگودھا میں یونٹس کے کرایوں میں کئی گناہ اضافہ کر دیا جس پر الاٹی سراپا احتجاج بن گئے جنہوں بلدیات کے کرایہ داری ایکٹ پر عمل درآمد کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق انجمن تحفظ کرایہ داران نے محکمہ اوقاف کی جانب سے یونٹس کے کرایوں میں کئی گناہ اضافہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس میں امیر افضل اعوان،ملک لال خان، شفیق الرحمن،مسعود احمد، جہانگیر کمبوہ،محمد شعیب اور ملک رضوان الحق اعوان نے کہا کہ موجودہ حالات میں تاجران شدید مشکلات و مسائل کا شکار ہیں۔

ایسے میں قانون سے تجاوز کرتے ہوئیاوقاف کے کرایوں میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیات کرایہ داری ایکٹ پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔اس لئے حالیہ اضافہ کو فل الفور واپس لیا جائے اور الاٹیوں کی مشاورت سے قانون کے مطابق تمام یونٹس کی اسسیسمنٹ اور مارکیٹ ویلیو کے مطابق کرائے مقرر کئے جائیں۔اجلاس میں زونل ایڈمنسٹریٹر اور ڈائریکٹر اسٹیٹ پنجاب لاہور سے ملاقات کے لئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔جومحکمہ اوقاف کے کرایہ داران کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔