ننکانہ صاحب، بارش کے باعث آٹا چکی دوکان کی چھت گرنے سے 5افراد زخمی، ہسپتال منتقل

اتوار 31 اگست 2025 14:10

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)منڈی فیض آباد روڈ مادھو داس گاں میں بارش کے باعث آٹا چکی دوکان کی چھت گر گئی،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پر پہنچا،بارش کے باعث چھت گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے،ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال شرقپور منتقل کر دیا،زخمیوں میں 60 سالہ بشیر احمد، 30 سالہ شہزاد، 50 سالہ طارق، 70 سالہ محمد ابرہیم اور 8 سالہ طیب شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :