Live Updates

سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ‘ بابر علائو الدین

تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں‘ چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب انسپکشن ٹیم

اتوار 31 اگست 2025 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے مسلسل دورے کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران وہ ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، خصوصاً ڈی واٹرنگ کے عمل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ متاثرہ آبادی کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت کی ہے کہ پانی کی نکاسی کے عمل کو تیز کیا جائے اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :