جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان محصولات پر اختلافات برقرار، کوئی مشترکہ بیان جاری نہیں کیا، وزیر خارجہ چو ہیون

اتوار 31 اگست 2025 14:50

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) جنوبی کوریا اور امریکا درآمدی محصولات کے حوالے سے مکمل اتفاق رائے نہ کر سکے، جس کے باعث حالیہ دوطرفہ اجلاس کے بعد کوئی مشترکہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ تاس کے مطابق ، جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون نے کہا ہے کہ اگرچہ کئی دیگر امور پر اتفاق ہوا، لیکن ٹریفٹ کے حساس مسئلے پر ابھی تک اتفاق نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

دونوں فریقین نے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملے کو اگلے موقع تک موخر کرنا بہتر ہوگا کیونکہ یہ قومی مفادات سے جڑا ہوا ہے اور جلد بازی نہیں کی جا سکتی۔25 اگست کو واشنگٹن میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اجلاس ہوا تھا، جس کے بعد ٹرمپ نے کہا تھا کہ دونوں ممالک نے ٹریفٹ پر اتفاق کر لیا ہے، تاہم جنوبی کوریا کا مؤقف مختلف ہے۔جولائی کے آخر میں امریکہ نے جنوبی کوریا کی مصنوعات پر 15 فیصد ٹریفٹ عائد کرنے کا معاہدہ کیا تھا، جو پہلے 25 فیصد تک جانے کا خدشہ تھا۔ بدلے میں جنوبی کوریا نے امریکی معیشت میں 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 100 ارب ڈالر کے توانائی وسائل کی خریداری کا وعدہ کیا تھا۔