Live Updates

سیلاب سے متاثرہ مڈھ چوک سے مڈھ رانجھاء تک سڑک کی بحالی کا کام مکمل

اتوار 31 اگست 2025 16:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) محکمہ ہائی ویز سرگودھا ڈویژن نےکوٹمومن سیلاب سے متاثرہ مڈھ چوک سے مڈھ رانجھاء تک سڑک کی بحالی کا کام مکمل کر لیا ہے ۔ محکمہ ہائی ویز حکام نے دن رات کام کرکے مڈھ رانجھاء کا دیگر علاقوں سے رابطہ بحال کر دیا۔ کمشنرسرگودھا جہانزیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد وسیم نے ریکارڈ مدت میں شگاف پر کرنے پر محکمہ ہائی ویز افسران و عملہ کی کارکردگی کو سراہا۔

(جاری ہے)

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز علاقے کا دورہ کرکے سٹرک کی فوری بحالی کی ہدایت کی تھی۔ ضلعی انتظامیہ اور ہائی ویز ٹیم کی محنت سے متاثرہ عوام کی آمدورفت میں آسانی پیدا ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے بحالی کے کام میں مصروف عمل ٹیموں کے حوصلے بلند ہیں، متاثرین کی امداد کے لیے جذبہ برقرار ہے ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کی رفتار تیز کر دی گئی ہے ، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائےجارہے ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :