Live Updates

سیلاب متاثرہ علاقوں میں محکمہ لائیو سٹاک کی امدادی و بحالی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، ڈائریکٹر لائیو سٹاک

اتوار 31 اگست 2025 16:40

سرگودھا -31 اگست (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 3 ویٹرنری کیمپس، 7 موبائل ڈسپنسریاں اور 17 ویٹرنری ڈاکٹرز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر لائیو اسٹاک سرگودھا ڈاکٹر عارف سلطان نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے اس وقت 6 ڈپٹی ڈائریکٹرز، ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز عملہ کے ساتھ فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف سلطان نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بیمار جانوروں کا علاج اور مفت ویکسینیشن جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گل گھوٹو، منہ گھوٹو اور رانی کیپ سے بچاؤ کی ویکسینیشن متاثرہ علاقوں میں مفت فراہم کی جا رہی ہیں ۔ ڈاکٹر عارف سلطان نے بتایا کہ اب تک 12 ہزار 475 جانوروں کی ویکسینیشن مکمل کر لی گئی ہے اور 4 ہزار 196 جانوروں کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔ ڈائریکٹر لائو سٹاک نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں 4 ٹن سائلج تقسیم کی گئی ہے اور کسانوں کو 4.5 ٹن سبز چارہ بھی فراہم کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں محکمہ لائیو اسٹاک کی امدادی و بحالی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات