گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کرکٹر عامر نواب کی ملاقات

اتوار 31 اگست 2025 17:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے معروف کرکٹر عامر نواب نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے اقدامات اور اس حوالہ سے گورنر کی کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عامر نواب نے صوبہ میں کھیلوں کے فروغ کے حوالہ سے گورنر فیصل کریم کنڈی کے کردار اور کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :