
ّماضی میں چین مخالف بیانات، آج ایس سی او میں چاپلوسی‘مودی سرکار کی دوغلی پالیسی آشکار
اتوار 31 اگست 2025 18:40
(جاری ہے)
نریندر مودی کا کہنا تھا کہ جو(چین) میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے کیا اس کیلئے پروٹول ہونا چاہئے۔
۔۔ آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے چین مخالف بیانات دئیے ۔بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ کے مطابق ’’چین نے پاکستان کو ہر ممکن تکنیکی اور انٹیلی جنس مدد فراہم کی‘‘ ۔بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین سے لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس موصول ہو رہی تھیں، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان تھا کہ چینی اسلحے اور مدد کی بدولت آپریشن سندور میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔بھارتی نائب آرمی چیف نے الزام عائد کیا تھا کہ چین پاکستان کو ''اُدھار کی چھری سے وار'' کی پالیسی پر سہارا دے رہا تھا۔ حیرت انگیز طور پر آج بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی چین میں صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتا نظر آ رہا ہے۔بھارتی وزیراعظم مودی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے چین بھی پہنچ چکے ہیں۔ ایک طرف چین پر الزام تراشی، دوسری جانب سفارتی انداز میں شکریہ دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے۔بھارتی حکومت سیاسی مفادات کی خاطر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے حقائق مسخ کرتی آئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
برطانیہ کی ملکہ کمیلا کو سترہ سال کی عمر میں ٹرین میں سفر کے دوران جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ، صحافی کا انکشاف
-
برطانیہ نے اے آئی سے لیس چند سیکنڈز میں دل کی بیماریاں شناخت کرنے والا جدید اسٹیتھو اسکوپ تیار کر لیا
-
افغانستان میں زلزلے سے اموات بڑھ کر 1124 ہو گئیں ، 3251 زخمی
-
دنیا بھر کے جوہری ری ایکٹرز نے 2024 میں 2667 ٹیراواٹ آور بجلی پیدا کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ، ڈبلیو این اے
-
افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 900 ہو گئی، 8000 گھر تباہ
-
غزہ میں حاملہ خاتون سمیت 100 سے زائد فلسطینی شہید
-
ٹیسلا کی یورپ میں فروخت میں گراوٹ کا سلسلہ آٹھویں ماہ تک جا پہنچا
-
شام سے 14 برس بعد خام تیل کی پہلی کھیپ روانہ
-
عالمی منڈی میں سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 3,500 ڈالر فی اونس سے متجاوز
-
روس پر یورپی یونین کی سربراہ کے طیارے کا جی پی ایس سسٹم جام کرنے کا الزام
-
برطانیہ کی ملکہ کمیلا کو نوجوانی میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف
-
سابق بھارتی جنرل کا پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی منصوبے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.