ایم ڈی واسا کا شہر بھر میں وقفہ وقفہ سے جاری بارش کے دوران نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ

اتوار 31 اگست 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد نے شہر بھر میں وقفہ وقفہ سے جاری بارش کے دوران نکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق ایم ڈی واسا نے جیل روڈ ، قرطبہ چوک ،مال روڈ ، کوپر روڈ، نابھہ روڈ اور لکشمی چوک مون سون ایمرجنسی ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر گلبرگ محمد امجد اور ڈائریکٹر گنج بخش ٹاون شرجیل حسین نے ایم ڈی واسا کو نکاسی آب آپریشن کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی -ایم ڈی واسانے نکاسی آب آپریشن کو موثر انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل استعداد پر چلایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور شہر بھر میں الصبح سے وقفہ وقفہ سے بارش کے سلسلہ کے دوران واسا لاہور کا نکاسی آب آپریشن بلا تعطل جاری رہا اورنشیبی علاقوں میں تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نکاسی آب آپریشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :