Live Updates

شاہراہ نگر اہمیت کا حامل منصوبہ ،منصوبےکارویژن پی سی ون ایکنگ سے جلد منظور ہوگا ،وزیراعلی گلگت بلتستان

اتوار 31 اگست 2025 20:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کیلئے شاہراہ نگر اہمیت کا حامل منصوبہ ہے،منصوبےکارویژن پی سی ون ایکنگ سے جلد منظور ہوگا جس کیلئے وفاقی حکومت کو منظوری کی سفارش کی جائے گی۔ شاہراہ نگر کے حوالے سے دی جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منصوبے کے کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے عمائدین ساس ویلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگر اور ہنزہ آنے کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور متاثرین کی مدد کو یقینی بنانا ہے، ساس ویلی میں بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ ہسپر 2میگاواٹ اکتوبر تک مکمل ہوگا، سولر منصوبہ ٹینڈر کے مرحلے میں ہے۔

(جاری ہے)

ہنزہ، نگر، سکردو سمیت جن علاقوں میں بجلی بحران ہے ان علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔

شاہراہ نگر کا رویژن آخری مراحل میں ہے اس منصوبے پر جاری کام میں تیزی لائی جائے گی،ہماری ترجیح بنیادی مسائل کو حل کرنا ہے، ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز کی کمی دور کریں گے، میری کوشش ہے کہ ساس ویلی کو سب ڈویژن بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کومعاوضوں کی ادائیگی کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ عمائدین ساس ویلی نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے دورہ نگر پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت میں وزیر اعلیٰ نے امن اور ترقی کیلئے جو انقلابی اقدامات کئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات