محکمہ واسا شہریوں سے لاکھوں روپے ماہانہ بل وصول کررہا تاہم شہر کے کسی علاقے میں پانی میسر نہیں،پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی

اتوار 31 اگست 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ واسا کوئٹہ کے شہریوں سے لاکھوں روپے ماہانہ بل وصول کرنے کے باوجود شہر کے کسی بھی علاقے میں پانی میسر نہیں، جو عوام کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے۔ بیان میں کہا گیاکہ ریونیو سے جمع ہونے والی خطیر آمدنی کو ٹینڈر اور فائلوں کی کلیئرنس کے نام پر ٹھیکیداروں میں بانٹنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ عوام کے ٹیکس کے کروڑوں روپے پینے کے پانی کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں، نہ کہ کرپشن کی نذر ہوں۔

بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ شہر میں غیر قانونی بورنگ جاری ہیں جس کے نتیجے میں ٹینکر مافیا نے پورے شہر پر قبضہ جما رکھا ہے، جبکہ دوسری جانب واسا غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔

(جاری ہے)

کروڑوں روپے ریونیو حاصل کرنے کے باوجود محکمہ کے غریب ملازمین 25 فیصد مراعات سے محروم ہیں جو کہ ان غیریب ملازمین کے ساتھ زیادتی ہیں۔ بیان کہا گیا کہ شالدرہ، پشتون آباد، سرکی کلاں، نواں کلی، کوٹوال اور دیگر مضافات میں گھریلو صارفین پینے کے پانی سے مکمل طور پر محروم ہیں، ٹیوب ویلز بند ہونے کے باعث عوام ایک ایک بوند کو ترس گئے ہیں۔

ریونیو سے جمع ہونے والی خطیر رقم مکمل طور پر کمیشن اور فائلوں کی کلیئرنس کے نام پر مخصوص ٹھیکیداروں کو دی جا رہی ہے، بیان میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت محکم واسا کے مالی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے خصوصی مالی پیکچ دیا جاے تاکہ نہ صرف ملازمین کے مسائل حل ہو بلکہ بند غیر فعال ٹیوب ویلوں کو فعال کرکے عوام کے پانی کے دھرینیمسلے کو حل کرکے عوام کو اس اذیت ناک صورت سے نجات دلائیں۔

متعلقہ عنوان :