کوئٹہ انڈسٹریل تھانہ نے لڑکی سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

اتوار 31 اگست 2025 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)کوئٹہ انڈسٹریل تھانہ نے لڑکی سے زیادتی کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ ہاشم اسٹریٹ کی رہائشی خاتون بی بی عارفہ ولد عین الدین نے انڈسٹریل تھانہ میں ایف آئی آردرج کرائی ہے کہ اسکے بھائی حضرت علی نے 17اگست کو اسوقت میرے ساتھ زبرستی زنا کیا جب وہ گھر میں اکیلے تھی اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا کہ وہ اسے قتل کردے گا۔

خاتون نے بتایا کہ اسکا بھائی اس سے قبل بھی بدفعلی کرتا رہا ہے لیکن ڈر کی وجہ سے اس نے گھر میں کسی کو بھی نہیں بتایا۔پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیر دفعہ 376ت پ اور ت پ 506/Bکے تحت مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :