ھ*جنوبی پشتونخوا کے عوام کا معاشی قتلِ عام پر خاموش نہیں رہینگے،پشتونخوا نیپ لورالائی

اتوار 31 اگست 2025 21:15

) لورالائی (آن لائن) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع لورالائی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے جب سے پشتون وطن میں زمینداری کا سیزن شروع ہے دن کی روشنی میں عصر کے پانچ بجے کے بعد لورالائی میں ہر قسم کا ٹرانسپورٹ مصنوعی دہشتگردی کے آڑ میں بند کر کے ریاستی حکمران پشتون عوام کے معاشی قتلِ عام کے درپے لگے ہوئے ہیں کے خلاف مزاحمت کرینگے ۔

اور اس کے خلاف پشتون عوام کو منظم اور آگاہی فراہم کے پروگرام شروع کرینگے ۔پارٹی عوام اور کارکنوں کی طاقت سے اس ظلم اور دہشت کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔انہوں مزید کہا کہ جب سے موجودہ نااہل اور نالائق حکومتیں اسٹیبلشمنٹ کے نگرانی میں وجود میں آئیں ہیں پشتونوں پر ظلم اور دہشت کے بازار گرم کیے ہیں جس میں ہزاروں پشتونوں کو شہید اور لاکھوں کو بے گھر کر کے مہاجرت پر مجبور کئے گئے اور لاکھوں کی تعداد میں بازاروں اور دکانوں کو لوٹ کر کے ملیامیٹ کر دیے گئے ۔

(جاری ہے)

جوکہ اکیسویں صدی کے ترقیاتی دورمیں اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ۔۔چونکہ پشتونوں کو اللہ تعالی نے جنت نظیر سرزمین اور اس میں کھربوں ڈالرز کے قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے استعماری ریاستکی ان معدنیات پر قبضے کی کے لیے غیر آئینی اور غیر قانونی مائنز آور منرلز بل کی آڑ میں اس قسم کی پشتون دشمن اقدامات کرکے قبضے کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں جس کی پارٹی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد لورالائی پارٹی کے اعلی زمہ دار ادارے کا اجلاس طلب کر کے ٹرانسپورٹروں اور زمینداروں اور پشتون عوام کے معاشی قتلِ عام پر ایک پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا جائیگا اور اس کے بعد تحریک کو مزید وسعت دینے کے لیے دوسری جمہوری سیاسی پارٹیوں اور دیگر ٹرانسپورٹ ،تاجران اور زمینداروں کے تنظیموں کا اجلاس طلب کر کے آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایات جاری کی کہ اس مظاہرے اور تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی سطح پر آگاہی مہم اور جہدوجہد ابھی سے شروع کریں اور بلآخر تحریک کو صوبائی اور ملکی سطح پر وسعت دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :