Live Updates

ٹنڈو محمد خان کے 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے، ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی

اتوار 31 اگست 2025 21:20

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اگست2025ء)سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر آبادی کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومتِ سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ اب تک 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ مزید 4500 افراد کو منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ خطرہ گاں جمو ملاح کو لاحق ہے جس کا کچھ حصہ پہلے ہی خالی کرا لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مقبروں شریف کے علاقے میں ٹینٹ سٹی کے نام سے ایک بڑا کیمپ قائم کیا ہے جس کی گنجائش 2500 سے 3000 گھرانوں تک ہے۔ یہاں متاثرہ خاندانوں کے لیے عارضی رہائش، خوراک، پینے کے پانی اور طبی امداد کے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ حکومت سندھ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دے دی ہے اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر قریبی قائم کردہ کیمپ یا محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :