Live Updates

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ آپریشنز جاری ہیں، ترجمان محکمہ ہائوسنگ

اتوار 31 اگست 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) صوبہ بھر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر واسا ایجنسیوں کا ریلیف اور نکاسی آب آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ ہائوسنگ کے مطابق 10نئی واسا ایجنسیوں کے 1500سے زائد ملازمین فیلڈ میں متحرک ہیں جبکہ ہائی رسک اضلاع میں نکاسی آب آپریشنز، ڈی سلٹنگ اور ڈسپوزل اسٹیشنز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبہ بھر کے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلایا جا رہا ہے اور رہائشی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر عملہ اور مشینری پہنچائی گئی ہے تاکہ پانی کے فوری اخراج کو یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ آپریشنز جاری ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات