Live Updates

پنجاب، خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

جھنگ ، چنیوٹ سمیت سیلاب والے ضلعوں میں تعلیمی ادارے بدستور بند رہیں گے

پیر 1 ستمبر 2025 10:40

لاہو، پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے پیر سے کھل گئے ہیں۔ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول فی الحال بند ہی رہیں گے۔

(جاری ہے)

ضلع چنیوٹ میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 2 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ اور ضلع جھنگ میں سیلابی صورتِ حال کے پیش نظر ضلع بھر کے تمام اسکول 5 ستمبر تک بند رہیں گے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ اور پیر محل میں اسکول غیرمعینہ مدت تک بند رہیں گے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :