کراچی، لانڈھی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 36 سالہ محمد فیاض ولد محمد عارف کے نام سے کی گئی

پیر 1 ستمبر 2025 11:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)شہر قائد میں لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس نے اتوار کی شب لانڈھی 89 ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 36 سالہ محمد فیاض ولد محمد عارف کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ملزم کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی، گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔