Live Updates

سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں پاکستان اپنا تیسرا میچ آج افغانستان کے خلاف کھیلے گا

قومی ٹیم اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ابتدائی میچز جیت چکی ‘ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے

پیر 1 ستمبر 2025 11:00

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)سہ فریقی ٹی 20 سیریز میں پاکستان اپنا تیسرا میچ 2 ستمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ابتدائی میچز جیت چکی ہے اور 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے۔گرین شرٹس نے پہلے میچ میں افغانستان کو 39 رنز اور دوسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کو 31 رنز سے شکست دی۔ پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ 4 ستمبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔ سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات