مری ۔۔۔ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی پی او مری

پیر 1 ستمبر 2025 12:07

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) ڈی پی او مری کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس کی بروقت کارروائی سے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ قانون کے شکنجے میں آ گیا۔ایس ایچ او تھانہ مری محمد اویس اکرم اور ان کی ٹیم نےکاروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب کوڈو گینگ کے 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی شناخت01 عنصر ولد عنایت سکنہ چنیوٹ 02 بلال شوکت ولد شوکت سکنہ اوسیاہ مری03 احتشام ولد بابر سکنہ ایبٹ آباد کے نام سے ہوئی ۔ملزمان چوری، ڈکیتی، اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث،ملزمان سے 2 گاڑیاں، 5 موٹرسائیکل اور ایک لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئ۔ مری پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔\378