بھکر، آئی جی پنجاب کی ہدایت پرپولیس لائنزبھکر میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا، ترجمان پولیس

پیر 1 ستمبر 2025 12:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ضلع بھر سے سینیئر پولیس افسران و جوانوں, ایلیٹ فورس, ٹریفک پولیس اور لیڈیز اہلکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ناصر محمود نے پریڈ کا معائنہ کیا،ٹرن آؤٹ چیک کیا، پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی دی ۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے پولیس اہلکاروں کو ٹرن آؤٹ مزید بہتر بنانے اور فرائض نیک نیتی سے سر انجام دینے کی ہدایت کی گئی ۔فورس میں نظم و ضبط اور فزیکل فٹنس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :