Live Updates

سیلاب زدگان کی بروقت مدد پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے، چیئرمین شالیمار گروپ آف کمپنیز

پیر 1 ستمبر 2025 14:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) معروف سماجی شخصیت، شالیمار گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین ملک خضر حیات اعوان نے کہا ہے کہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں حالیہ سیلاب کے دوران حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ نے جس طرح دن رات جدوجہد کی ہے وہ قابل تحسین ہے اور اس سے جہاں لوگوں کی جانیں بچانے میں مدد ملی ہے وہاں پر لوگوں کے مال مویشی بھی بروقت محفوظ مقام پر پہنچائے گے جس میں انتظامیہ کا کلیدی کردار ہے اللہ تعالی کی جانب سے یہ ایک آزمائش کی گھڑی ہے اور اس آزمائش کی گھڑی میں جس طرح انتظامیہ نے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے اور لوگوں کو بروقت تمام سہولتیں فراہم کرنے کے لیے متحرک نظر آرہے ہیں اس پر اہل سرگودھا حکومت پنجاب،کمشنر، ڈپٹی کمشنر، محکمہ صحت اور اسی طرح دیگر اداروں کے عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک خضر حیات اعوان نے کہا کہ سرگودھا ہمارا شہر ہے اور اس کی تعمیر و ترقی ہمارا فرض ہے انتظامیہ کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے شالیمار گروپ آف کمپنی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات