Live Updates

نوابشاہ ، سیلاب متاثرین کے مویشیوں کے لیے ویکسی نیشن کیمپ میں 50 ہزار جانوروں کی ویکسین کی گئی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک

پیر 1 ستمبر 2025 14:28

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مویشیوں کے لیے ویکسی نیشن کیمپ قائم کیا گیا ہے جس میں 50 ہزار جانوروں کی ویکسین کی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک شہید بینظیرآباد ڈاکٹر اعجاز احمد لغاری نے بتایا ہے کہ کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو اور ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی خصوصی ہدایت پر دریائے سندھ میں سیلاب کے باعث کچے کے متاثرہ علاقوں بچل پور، دولتپور صفن اور مڈ بنگلو پر مویشی کی ویکسی نیشن کے لیے کیمپ قائم کئے گئے ہیں جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کچے کے مختلف گاوں اور قائم کیمپوں میں جانوروں کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک 50 ہزار سے زائد چھوٹے بڑے جانوروں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین کی گئی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری پروڈکشن شہید بینظیرآباد طارق علی نورانی کے مطابق سیلاب متاثرین کی مرغیوں کو ویکسی نیشن کے لیے مڈ بند پر میڈیکل کیمپ قائم کی گئی ہے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :