لیسکو نے 132 کے وی زیرِ زمین کیبل سرکٹ کو بحال کر دیا

پیر 1 ستمبر 2025 14:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی قیادت میں لیسکو نے ایک اہم 132 کے وی زیرِ زمین کیبل سرکٹ کی کامیاب مرمت و بحالی مکمل کر لی ہے جوکہ مئی 2022 سے غیرفعال تھا۔ پیر کو ترجمان کے مطابق ٹرانسمیشن لائن کا یہ اہم حصہ اب مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے جس کی لاگت 22 ملین روپے ہے جس سے لیسکو کے نیٹ ورک کی مضبوطی اور عملی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سرکٹ کی بحالی کے نتیجے میں چند اہم 132 کے وی گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی مزید بہتر اور مستحکم ہو گی جن میں موچی گیٹ، بادامی باغ، میکلوڈ روڈ، سنی ویو گرڈاسٹیشن شامل ہیں۔اس کامیابی سے اندرون لاہور کے رہائشی علاقوں اور مرکزی لاہور کے تجارتی اداروں کو بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری اور تسلسل حاصل ہوگا۔یہ کامیابی وزیرِاعظم کے ویژن اور وفاقی وزیر توانائی کی خصوصی ہدایات کا عملی مظہر ہے جس کے تحت توانائی کے شعبے میں جدیدیت اور کارکردگی میں تیزی لائی جا رہی ہے۔چیف ایگزیکٹولیسکوانجینئر محمد رمضان بٹ نے اس موقع پر کہا کہ لیسکو اپنے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور صارفین کو بغیر تعطل اور معیاری بجلی کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے۔

متعلقہ عنوان :