کراچی میں موسم ابرآلود، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

پیر 1 ستمبر 2025 15:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ 2روز کے دوران موسم زیادہ تر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میںآج اورکل(منگل اور بدھ)موسم بوندا باندی کے امکانات کے ساتھ زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے سبب صبح اور رات کے دوران بوندا باندی اور کہیں کہیں پھوار ہونے کی توقع ہے۔شہر میں2روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔کراچی میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں فعال رہنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :