Live Updates

چیچہ وطنی، کمالیہ روڈ پر واقع برساتی پلی کو نقصان پہنچنے کے باعث راوی ٹال پلازہ کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے، ایکسئین محکمہ ہائی وے

پیر 1 ستمبر 2025 15:29

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پر واقع ایک برساتی پلی کو نقصان پہنچا ہے جس کے پیشِ نظر راوی ٹال پلازہ کو حفاظتی نقطہ نظر سے عارضی طور پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ہڑپہ چیچہ وطنی روڈ (اولڈ ہڑپہ روڈ) پر بھی سڑک پر پانی آنے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے اور اس شاہراہ کو بھی وقتی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایکسین ہائی وے محمد رمضان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے یہ اقدام اُٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ علاقوں میں سفر سے گریز کریں اور متبادل راستوں کو اختیار کریں۔ محکمہ ہائی وے اور ضلعی انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور پانی کی سطح میں کمی آتے ہی بند شاہراہوں کو بحال کر دیا جائے گا۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ٹریفک پولیس اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں قریبی کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات