تھرپارکر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ او نے پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا

پیر 1 ستمبر 2025 15:29

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لیاقت علی بلوچ اور ڈی ایچ او تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج نے پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا اور پولیو ورکرز سے مسائل بھی معلوم کئے۔ ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لیاقت علی بلوچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی نے تھرپارکر ضلع میں انسدادِ پولیو مہم کے آغاز پر مختلف علاقوں سمیت مٹھی شہر میں ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نے ڈی ایچ او تھرپارکر کے ہمراہ تھرپارکر کے گاؤں مالنہور، سگہروڑ جونیجا، پولیس چیک پوسٹ فانگہاریو ،ماروی پمپ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پولیو مہم کے کام کا معائنہ کرنے سمیت پولیو ورکرز سے مسائل معلوم کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لیاقت علی بلوچ نے پولیو مہم ورکرز کو کہا کہ پولیو مہم کے دوران کوئی بھی مسئلہ درپیش آئے تو اس کا اطلاع دی جائے تو ان کو وقت پر حل کرنے کی کوشش کی جائے، پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :