ڈیڈیک چیئرمین ضلع پشاورنے بچے کو پولیو کے قطر ے پلاکر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا

پیر 1 ستمبر 2025 17:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) ڈیڈیک چیئرمین ضلع پشاور و ایم پی اے شیر علی آفریدی نے بچے کو پولیو کے قطر ے پلاکر پشاور میں انسداد پولیومہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ شیر علی آفریدی نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور اپاہج کر دینے والی بیماری ہے، جس سے بچاو صرف پولیو کے دو قطروں سے ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنی قومی و انسانی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ان کا مستقبل محفوظ رہے اور پاکستان جلد از جلد پولیو فری ملکوں کی فہرست میں شامل ہو ۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کا شعبہ کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے او رصوبائی حکومت اس کی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ڈیڈیک چیئرمین کی جانب سے پولیو مہم کے افتتاح اور صحت کی سہولیات کا جائزہ ایک خوش آئند قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف عوام کا اعتماد بحال ہوگا بلکہ انسدادِ پولیو جیسے اہم قومی مشن میں مزید جان ڈالے گی۔