چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان سید زکریا علی شاہ کو ان کی نئی ذمہ داری پر نیک خواہشات کا اظہار

پیر 1 ستمبر 2025 17:43

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کا ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نےایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان سید زکریا علی شاہ کو ان کی نئی ذمہ داری پر تبادلے کے موقع پر الوداع کیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں منعقدہ ایک سادہ مگر باوقار تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان نے زکریا علی شاہ کی لگن، پیشہ ورانہ مہارت اور ان کے دور میں گرانقدر خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کارکردگی، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے عزم کے ذریعے ادارے کو مضبوط بنانے میں اپنے کردار کا اعتراف کیا۔اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتےہوئےچیف جسٹس نے اس یقین کا اظہار کیا کہ زکریا علی شاہ اپنی نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی لگن اور دیانتداری کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

زکریا علی شاہ نے اظہار تشکر کرتے ہوئے چیف جسٹس، سپریم کورٹ کے ججز اور ان کے ساتھیوں کی رہنمائی اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیشہ ورانہ مہارت اور خدمات کی جو اقدار انہوں نے سپریم کورٹ میں اپنائی ہیں وہ ان کی مستقبل کی کوششوں میں رہنما اصول رہیں گی۔اس موقع پر سپریم کورٹ کے افسران اور عملے نے ان کی آئندہ ذمہ داری میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔