Live Updates

مظفرگڑھ ،پولیس اور ریسکیو 1122 ٹیم نے سیلاب میں پھنسی 200 بھیسوں کو ریسکیو کر لیا،پولیس ترجمان

پیر 1 ستمبر 2025 17:34

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) رنگپور کے علاقے میں دریائے چناب کے سیلاب میں پھنسی 200 بھینسوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے ڈرون کیمروں سے پھنسے مویشیوں کا سراغ لگایا،پولیس اور ریسکیو 1122 ٹیم نے بوٹس کے ذریعے دریا میں پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا،اور بھینسیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ مویشی مالکان نے اسے انسان دوستی کی روشن مثال قرار دیتے ہوئے ریسکیو ٹیم سے اظہار تشکرکیا ہے،جبکہ اسے عوامی سطح پر بھرپور سراہا گیا ہے۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :