کبل ،سوزوکی ،موٹر کار میں درمیان خوفناک تصادم ،12افراد زخمی

پیر 1 ستمبر 2025 20:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)سوات کی تحصیل کبل کے علاقے ڈھڈاہارہ میں سوزوکی اور موٹر کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں12 افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم حرکت میں آگیا اور تین ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعدازاں انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کبل منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :