
خیبرپختونخوااسمبلی ،37سال بعد اسمبلی رولز آف پروسیجراینڈکنڈیکٹ بزنس کی منظوری دیدی
پیر 1 ستمبر 2025 20:45
(جاری ہے)
پیر کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران چیئرمین قائمہ کمیٹی/ڈپٹی سپیکر ثریابی بی نے قواعدوجوابط،طریقہ کار،استحقاقات اورسرکاری یقین دہانیوں پر عملدرآمد کی قواعدمیں حوالہ کردہ ترامیم سے متعلق مجلس ہذا کی رپورٹ پیش کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی نے اس موقع پر کہاکہ آج انتہائی تاریخی دن ہے کہ37سال بعد اس ایوان کے رولزآف پروسیجراینڈکنڈیکٹ بزنس میں وہ ترامیم منظورہوئی جواس ایوان میں افادیت، فعالیت ووقار کو مزیدمضبوط کرینگے یہ ترمیم اصلاحاتی سنگین میل ثابت ہوگی جوآنیوالی نسلوں کو بہترجمہوری اقدارمنتقل کرینگے انہوں نے کہاکہ اس کمیٹی نی16اجلاسوں کے دوران ترامیم کاجائزہ لیا قوانین پہلی بار1988مرتب کئے گئے اس کے بعد جامع نظرثانی نہیں کی گئی ایوان میں معاملات اس سے قبل قواعدکے بجائے محض روایت کے مطابق چل رہے تھے کمیٹی نے ترامیم اوراصلاحات تجویز کیں تاکہ ایوان کی طریقہ کار کوموجودہ دورکے مطابق ڈالاجاسکے اس ضمن میں متعددترامیم کے ساتھ ساتھ ان قوانین میں بھی ضروری نکا ت کااضافہ کیاگیاجس میں اپوزیشن لیڈر،پبلک پٹیشن،پری بجٹ اینڈ پوسٹ بجٹ بحث،موشن دی پالیسی وغیرہ زیربحث آئے کمیٹیاں وکونسلزبنائے گئے،جن میں ایڈوائزری کمیٹی،کونسل آف چیئرمین،کونسل آف سپیکر،کاکس وغیرہ شامل ہیں،الیکٹرانک مواصلات کمیٹی کے اجلاسوں میں اراکین کی ورچوئل حاضری کو رولزمیں شامل کیاگیااس دوران سپیکر بابرسلیم سواتی نے کہاکہ آج تاریخ رقم کرنے پرسب کو مبارکبادپیش کرتاہوں اجکااجلاس اہمیت کاحامل ہے ایوان نئے باب کے آغازکے دھانے پرکھڑاہے 37سال بعد تمام متعلقہ افرادکی محنت کی وجہ سے اسمبلی کے رولزکی منظوری دی گئی ہے یہ موجودہ ضروریات کو پوراکرنے کیلئے تیار کئے گئے سپیکر نے قواعدوضوابط میں ترامیم میں حصہ لینے والے تمام سابقہ ایم پی ایز،قائمہ کمیٹی اراکین خاص طور پر ڈپٹی سپیکر،وزیرقانون،اپوزیشن لیڈر،حزب اختلافات کے اراکین،اسمبلی عملہ،محکمہ قانون،ایڈووکیٹ جنرل کاشکریہ اداکیا۔
مزید قومی خبریں
-
مقبوضہ جموں و کشمیر ، دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے تجاوز کر گئی
-
این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال اور بارشوں کے نئے اسپیل پر الرٹ جاری کردیا
-
پی ٹی آئی کے مزید 5 ارکان قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی، تعداد 52 ہوگئی
-
وزیراعلیٰ کاچوہنگ میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، سیلاب متاثرین میں گھل مل گئیں
-
آرمی چیف کی مدت ملازمت پارلیمانی ایکٹ کے تحت 5 سال ہوئی ، اسے توسیع نہیں کہہ سکتے‘ رانا ثنا اللہ
-
سیلاب زدگان کوتنہا نہیں چھوڑیں گے، متاثرین کی مکمل بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہے گا،رانا مشہود احمد خاں
-
فلسطین کی سرزمین انبیاء کرام کی سرزمین ہے، فیصل کریم کنڈی
-
فیصل آباد، اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2 لڑکیوں کو بے آبرو ، 5 خواتین اور4 نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا
-
اسٹیشن جاکرپتہ چلتا آپ نے کس گاڑی پرسوارہونا ہے‘بوگیوں کی کمی مسافروں کیلئے درد سربن گئی
-
ملتان کے ایک سو اڑتیس اور مظفر گڑھ کے ایک سو چار دیہات زیر آب آگئے تاہم تمام اہم پل اور پشتے محفوظ
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میر طارق حسین کی ملاقات، تفصیلی بریفنگ
-
کوئٹہ میں سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنانا افسوسناک عمل ہے،نواب ثناء اللہ زہری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.