Live Updates

کمشنر نے قاسم بیلہ سمیت مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔

پیر 1 ستمبر 2025 20:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے بند بوسن اور دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف کی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پانی کے بہاؤ اور سیلابی صورتحال کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف اور بحالی کے اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

کمشنر عامر کریم خان نے قاسم بیلہ سمیت مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔ جہاں متاثرہ شہریوں سے ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ کیمپس میں قیام، طعام اور پینے کے صاف پانی کی سہولت سمیت مویشیوں کے لیے چارے اور ویکسینیشن کی سہولیات بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ پانی کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے شیر شاہ اور ہیڈ محمد والا میں بریچنگ کا فیصلہ بھی حالات کے مطابق کیا جائے گا۔

کمشنر عامر کریم خاں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کسی بھی قسم کی مزاحمت کی صورت میں متاثرہ افراد کو زبردستی بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ عزم دہرایا کہ انتظامیہ ریلیف اور بحالی کے عمل کو تیز اور مؤثر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی۔اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :