Live Updates

qاے سی پتوکی فرقان احمد کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ

ظ*وزیراعلیٰ مریم نواز نے فرقان احمد کے ورثا کے لیے ایک کروڑ روپے کی منظوری دی

پیر 1 ستمبر 2025 21:30

kلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء) فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران فرض منصبی ادا کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مرحوم کے ورثا کے لیے ایک کروڑ روپے گرانٹ اور ایوارڈ کی منظوری دے دی۔فرقان احمد کینسر کے مریض ہونے کے باوجود گزشتہ چار روز سے پتوکی میں فلڈ ریلیف ڈیوٹی پر مامور تھے۔

وہ سیلاب متاثرین کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کے کام میں مسلسل مصروف رہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں عوام کی مدد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے فرقان احمد حقیقی ہیرو ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی فرض شناسی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے جھنگ کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ اور فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سیلاب متاثرین کو ادویات اور علاج معالجے کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا اور ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے حفاظتی بند کا بھی معائنہ کیا، جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران مریم نواز نے ایک ننھی بچی سے شفقت کا اظہار کیا جبکہ ایک معمر خاتون نے ان کا ہاتھ تھام کر دعائیں دیں
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات