
ب*حضرت میاں میر ؒکا402 واں سالانہ عرس، افتتاح سیکرٹری اوقاف نے کیا
موجودہ سیلابی صورتحال میں متاثرین کیلئے خانقاہوں کے دروازے کھولنے کی ضرورت ہے، پارلیمانی سیکریٹری اوقاف ملک محمد وحید حضرت میاں میرؒ امن کے علمبردار اور انسان دوستی کے امین تھے، خطے میں باہمی رواداری کو فروغ دیا: سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری [ سالانہ عرس کے افتتاح کے موقع پر قومی یکجہتی، ملکی سامتی اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دٴْعا، تقریبات دو روز تک جاری رہیں گی
پیر 1 ستمبر 2025 21:30
(جاری ہے)
حضرت میاں میرؒ امن کے علمبردار اور انسان دوستی کے امین تھے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امورخالد محمود سندھو،چیئر مین امور مذہبیہ کمیٹی صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مفتی عمران حنفی،مفتی محمد شفیق، علامہ سجادحسین جوادی و دیگر مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت دین اسلام کی آفاقی قدروں پر پختہ ایمان رکھتی اور ایسے روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے جو پٴْر امن، بقائے باہمی،سماجی تحفظ، معاشرتی بہبود اور ایثار واخوت جیسے عنوانات سے مزّین ومنور ہو جس کے لیے علم وآگہی کی شمع کو فروزاں کیا جانا ازحد ضروری ہے تاکہ فکری اور نظریاتی سطح پر انتہا پسندی جیسے عناصر کی بیخ کنی ممکن ہو سکے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن اوقاف محمد شاکر، ایڈمنسٹریٹرز اوقاف ایاز محمود لاشاری، شیخ جمیل احمد، امور مذہبیہ کمیٹی کے ممبران محمد فاروق مظہر خان، محمد اسلم ترین، شیخ محمد سعید، منیجر اوقاف گوہر مصطفی اوررانا احسان الحق سمیت زائرین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سعاد ت حاصل کی۔واضح رہے کہ دربار حضرت میاں میرؒ کے عرس شریف کی تقریبات دوروز تک جاری رہیں گی جس میں حضرت میاں میرؒ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس، محفل نعت اور محفل سماع، سمیت دیگر ایونٹس شامل ہیں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.