کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیروئن سپلائی کرنے والا شخص گرفتار، 10کلو سفوف برآمد

پیر 1 ستمبر 2025 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ہیروئن سپلائی کرنے والے ملزم کو نارکوٹکس فورس نے گرفتار کرلیا، ملزم سے 10کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول ونگ کورنگی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو لانڈھی سے حراست میں لیا، ترجمان نارکوٹکس کنٹرول نے بتایا کہ ملزم نے شہر کے مختلف علاقوں میں ہیروئن سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

نارکوٹکس کنٹرول کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو مین لانڈھی سیکٹر 36 سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے 10 کلو 400 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ملزم کی شناخت مرزاعلی ولد عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے، ملزم بین الصوبائی منشیات گروہ کا رکن ہے، وہ پشاور سے کراچی تک منشیات سپلائی کرتا تھا۔ترجمان نارکوٹکس کنٹرول نے مزید بتایا کہ مرزا علی سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 20 کروڑ روپے ہے۔