نشے سے پاک پشاور مہم کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا اچانک بحالی مراکز کے دورے

پیر 1 ستمبر 2025 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) نشے سے پاک پشاور مہم کے چوتھے مرحلے کے سلسلے میں زیر علاج نشے کے عادی افراد کے علاج اور ان کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے مختلف بحالی مراکز کے اچانک دورے کئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر عبدالقیوم، اسسٹنٹ کمشنر شعوانہ حلیم اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے بحالی مراکز کے دورے کے موقع پر زیر علاج نشے کے عادی افراد سے ان کو فراہم کئے جانے والے علاج، کھانے، رہائش اور دیگر سہولیات بارے آگاہی حاصل کی ،بعض بحالی مراکز میں زیر علاج نشے کے عادی افراد کی شکایات پر بحالی مراکز دا حق آواز اور سراڈیف پر ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے کے بھاری جرمانے عائد منتظمین کی سخت سرزنش کی گئی جبکہ سخت غفلت کے مرتکب بحالی مرکز ڈاکٹر خواجہ یونس ہسپتال کے خلاف انکوائری کرنے اور قصور وار ہونے کی صورت میں بحالی مرکز کو مستقل سیل کرنے اور بلیک لسٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ بہترین سہولیات کی فراہمی پر بحالی مرکز سیو لائف فاؤنڈیشن کے منتظمین کو خصوصی شاباش دی گئی ۔

(جاری ہے)

کمشنر پشاور ڈویژن نے بحالی مراکز منتظمین کو سخت تنبیہ کی کہ ان کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رہے گا اور ناکافی سہولیات اور شکایت کی صورت میں ان کے بحالی مراکز کو بلیک لسٹ کرکے ان کو جیل کی سزا دی جائے گی ۔انہوں نے بحالی مراکز کے منتظمین کو زیر علاج نشے کے عادی افراد کے بہترین علاج اور بہترین سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :