ڈویژنل پولیس جرائم کے تدارک کیلئے پرعزم،مختلف کارروائیوں کے دوران متحرک گینگز ومنشیات فروش گرفتار

پیر 1 ستمبر 2025 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) کینٹ ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، غازی آباد پولیس نے شہر میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بنا دی۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 02 منشیات ڈیلرگرفتار کر لیئے۔ گرفتارملزمان میں ندیم اور سکینہ بی بی شامل ہیں۔ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 30 کلو چرس اور 02 کلوگرام سے زائد افیون برآمدہوئی۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے علاقہ غیر سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا۔علاوہ ازیں ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے دربار حضرت میاں میر کا دورہ کیا۔ایس ڈی پی اونارتھ کینٹ، ایس ایچ او مصطفی آبادودیگر افسران ہمراہ موجودتھے۔

(جاری ہے)

قاضی علی رضانے دربار کی سکیورٹی ڈیوٹی چیک کی اور جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

مزید برآں ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ امروز منعقدہ کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ قاضی علی رضا نے ایس پی کینٹ نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہ عوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

پولیس افسران واہلکار وں کے درپیش مسائل سنے جا رہے ہیں۔ شہریوں کے مسائل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔سٹی ڈویژن پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک، شاہدرہ ٹان پولیس نے 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔ گینگ میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ ملزمان کو واردات کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیا۔ ملزمان واردات کے لیے ایک ساتھ دوکان اور گھروں میں داخل ہوتی۔

ریکارڈ یافتہ خواتین کا گروہ گارمنٹس کی دوکانوں کو نشانہ بناتی تھی۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کے سلے اور ان سلے کپڑے سوٹ آرٹیفیشل جیولری اور دیگر سامان برآمدکیا گیا۔اقبال ٹان ڈویژن کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان، ساندہ اور اقبال ٹان پولیس نے 03 منشیات فروش گرفتار کرلیئے۔ ساندہ پولیس نے چرس و آئس فروش جبکہ اقبال ٹاون پولیس نے ہیروئن فروش گرفتار کئے۔

گرفتارمنشیات فروشوں میں صابر عرف منا، عرفان اور محمد حسین شامل ہیں۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 01 کلو ہیروئن، 01 کلو چرس اور 700 گرام آئس برآمدکی گئی۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کھلی کچہری کے دوران عوام الناس کی شکایات و مسائل سنے اورموقع پر حل کے احکامات جاری کئے۔ رانا حسین طاہرکا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام کے ساتھ قربت بڑھانا ہے۔