سانگلہ ہل، تھانہ سٹی کی پولیس نے نجی ہاسنگ سوسائٹی میں شادی کے پروگرام میں مجرا کی محفل الٹ دی

منگل 2 ستمبر 2025 12:05

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)مقامی تھانہ سٹی کی پولیس نے نجی ہاسنگ سوسائٹی النور گارڈن میں شادی کے پروگرام میں مجرا کی محفل الٹ دی،پولیس نے گھیرا ڈال کر 2 رقاصاں سمیت10افراد کو گرفتار کر لیا،سٹی پولیس نے سانڈ ایکٹ 2015 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کردیا،بتایا گیا ہے کہ النور گارڈن میں علی حمزہ نامی شخص نے گزشتہ روز شادی کے پروگرام میں علی حمزہ نے اپنے گھر کے سامنے اکھاڑہ بنا کر سانڈ کی اونچی آواز میں گانے چلا رکھے تھے اور رقصائیں اونچی آواز میں گانوں پر ڈانس کر رہی تھیں،علی حمزہ نے اونچی آواز میں گانے لگا کر سانڈ ایکٹ اور فحش گانوں پر رقصاں کا ڈانس کرواتے ہوئے عوام الناس کے امن میں خلل ڈا لتے ہوئے تعزیرات پاکستان کی دفعہ294 اور 6پنجاب سانڈ ایکٹ2015 اور3/4شادی ایکٹ 2016 کی خلاف ورزی کی،اسی دوران تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر محمد سرور نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر پروگرام اونر علی حمزہ مغل، محمد احمد، عظمت علی، ہارون الرحمن،ثمر، نوید، ارسلان،شبیر علی اور2رقصاں آرزو اور ثنا کو گھیرا ڈال کر قابو کرلیا، پولیس نے موقعہ سے ایک عدد سانڈ سسٹم معہ2عدد سپیکر معہ2عدد کیمروں کو قبضہ میں لے لیا۔