وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی کا انور علی کے انتقال پر اظہارتعزیت

منگل 2 ستمبر 2025 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انور علی کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ انور علی کا فنونِ لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انور علی جیسے فنکار عرصہ بعد پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کی اوران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔