سرگودھا ، 28سالہ نوجوان کو قتل کر کے نعش ویرانے میں پھینک دی گئی

منگل 2 ستمبر 2025 13:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) 28سالہ نوجوان کو قتل کر کے نعش ویرانے میں پھینک دی گئی جس کی نعش کو برآمد کر کے پولیس نے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور مقتول کے ورثا کی تلاش اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے ۔

(جاری ہے)

سرگودھا ریجن کے علاقہ ھڈالی میں نوجوان کو قتل کر کے مقتول کی نعش 9 چک روڈ فارم کیقریب پھینک دی گئی۔جس کی نعش کو پولیس تھانہ جوہرآباد صدر نے برآمد کر کے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔جس کاگلہ کٹاھوا اور جسم پرتشددکینشانات اور قریب ہی رکشہ کے ٹائروں کے نشان بتلائے جا رہے ہیں۔پولیس مقتول کے لواحقین کی شناخت اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :