پاکستان بھر میں ورلڈ چیریٹی ڈے 5 ستمبر کو منایا جائے گا

منگل 2 ستمبر 2025 14:49

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) پاکستان بھر میں ورلڈ چیریٹی ڈے 5 ستمبربروزجمعہ کو منایا جائے گا۔ اس موقع پرفیصل آبادسمیت ملک بھر میں انسانیت کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں اداروں،رضاکاران اور سماجی کارکنان کی بے مثال خدمات کو خراج تحسین و سلام پیش کیا جا ئے گا جو بے لوث انسانیت کی خدمت یعنی خلق خداکی معاونت کیلئے کوشاں ہیں اور ان کے نزدیک کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں۔

(جاری ہے)

انسانیت کی مددمیں کسی مذہب یا سیاست کی بات نہیں بلکہ یہ عمل ہر تفریق سے ماورا اور خالصتاً اللہ کی رضا کیلئے ہے۔ ورلڈ چیریٹی ڈے کے موقع پرسندس فاؤنڈیشن،ایدھی فاؤنڈیشن،ریسکیو1122اوراسی طرز کے دیگر فلاحی وسماجی اداروں کے کارکنان کی قومی خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا ئے گا تاکہ انہیں محبتوں بھری عقیدت ا ورخلوص بھرے سلام سے نوازا جاسکے۔